ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،رانا اقبال

ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،رانا اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہیلتھ سیکٹر میں گہر ی د لچسپی رکھتے ہیں ان کی کاوشوں سے تما م سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے فری ادویات اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔وزیراعلی شہباز شریف کے ہوتے ہوئے افسر شاہی نہیں چل سکتی افسران عوام کے خادم ہیں ۔ انھیں عوامی مسائل میں دلچسپی لیتے ہوئے معاشرہ میں احسا س محرومی کو دور کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار قائم مقام گورنر رانا محمد اقبال خاں نے \" لطیف میڈیکل نرسنگ کالج \"کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انھو ں نے وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبہ کے لئے موجودہ مالی سال میں 102ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی ہے۔ جس میں سے تقریباً دو ارب روپے ہسپتالو ں میں مفت ادویات اور غریب و ضرورت مند مریضوں کے علاج معالجے کے لئے استعمال کئے گئے ہیں۔ ہسپتالوں میں فری میڈیکل ٹیسٹو ں کی سہولت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔اےئر کنڈیشنزز نصب کیے جا رہے ہیں۔ بر ن یونٹس اور ٹراما سنٹر ز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے حکومت نے موبائل ہیلتھ سروس کو متعارف کر وایا ہے ۔ کنٹریکٹ پر تعینات ڈاکٹر ز کو ریگولر کیا ہے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی کے ذریعے بے روز گاری کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت ک کواپ گر یڈکیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں سپیشلسٹس اور FCPSڈاکٹرں کی تعیناتی حکومت پنجاب کا ایک اہم کارنامہ ہے۔ قائم مقام گورنر نے کہا کہ ہمارے دیہاتوں میں بے شمار خواتین لاعلمی کی وجہ سے زچگی کے دوران انتقال کر جاتی ہیں۔ حکومت دیہاتوں میں شعور اجاگر کرنے میں ذمہ داری کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر ز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -