بینک سرکاری حج سکیم میں رہ جانیوالے عازمین کی رقوم واپس کرنے سے گریزاں

بینک سرکاری حج سکیم میں رہ جانیوالے عازمین کی رقوم واپس کرنے سے گریزاں

  



لاہور( ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم 2014ء سے رہ جانے والے 73ہزار افراد میں سے 55ہزار سے زائد افراد کے پیسے بنکوں نے ابھی تک واپس نہیں کئے۔پرائیویٹ سکیم میں درخواستیں جمع کرانے سے محروم، وزارت مذہبی امور بنکوں کو فوری رقوم واپس کرنے کی ہدایات جاری کرے۔عازمین حج کا مطالبہ، بینک بلاوجہ مزید سرکاری کوٹہ آنے کا لالچ دے کر حاجی کو بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کی ترغیب دے کر رقم واپس کرنے سے اجتناب کررہے ہیں۔روزنامہ پاکستان کے ذریعے وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف سے درخواست کی گئی ہے کہ ملک بھر کے بنکوں کو پابند کیا جائے ۔سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی سے رہ جانے والے پرائیویٹ حج سکیم میں درخواستیں دے سکتے ہیں حکومت کے واضح اعلان کے باوجود بنکوں کی ہٹ دھرمی بلاوجہ 3ماہ تک 54ارب روپے بنکوں نے اپنے پاس محفوظ رکھا ہے اب ہم پرائیویٹ سکیم میں درخواست دینے سے محروم ہو سکتے ہیں۔وزیراعظم نوٹس لیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...