ایوان اوقاف گراؤنڈ میں وکلاء کیلئے پارکنگ پلازا بنانے کی تجویز

ایوان اوقاف گراؤنڈ میں وکلاء کیلئے پارکنگ پلازا بنانے کی تجویز

  



لاہور(نامہ نگارًخصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس اجلاس میں ایوان اوقاف گراؤنڈ میں پارکنگ پلازے کی تعمیر اور بار کی لائبریری کی توسیع کی منظوری دیدی۔ ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن کا جنرل ہاؤس اجلاس صدر شفقت محمود چوہان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود چوہان نے کہا کہ ہائیکورٹ بار کے ممبران کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ہائیکورٹ کو گاڑیوں کی پارکنگ کے مسائل کا سامنا ہے ، اجلاس کو بتایا گیا کہ ممبران کی گاڑیوں پر سٹیکر چسپاں کرنے سے ان مسائل میں کافی کمی آئی ہے، صدر ہائیکورٹ بار نے بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سفارش کی جانی چاہیے کہ وہ ایوان اوقاف گراؤنڈ پر پارکنگ پلازے کی تعمیر اور بار کے ممبران کیلئے لائبریری کی توسیع کیلئے پنجاب حکومت سے بات کریں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...