این ٹی ایس کو غیر ضروری قرار دینے سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر جواب طلب

این ٹی ایس کو غیر ضروری قرار دینے سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا ...

  



لاہور(نامہ نگارًخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ٹیسٹنگ سسٹم (این ٹی ایس )کو غیر ضروری قرار دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر وفاقی حکومت او ردیگر مدعا علیہان سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ہائیر ایجوکیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے این ٹی ایس کے لیے قوانین مرتب کرنے کے لیے بہت کم وقت دیا۔حکومت کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمشن کے چیئرمین کی تقرری نہیں ہوئی جبکہ کل 18ممبران میں سے سات ممبران کی اسامیاں خالی ہیں، این ٹی ایس ٹیسٹ کے تحت صرف طلباء کو سکالر شپ اور بڑی یونیورسٹیز میں داخلہ کے وقت ان کی ذہنی قابلیت دیکھی جاتی ہے اور ان سے گیٹ ٹیسٹ لیا جاتا ہے جو کہ جی آر ای سے سستا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا ہے کہ این ٹی ایس ٹیسٹ کے حوالے سے جاری سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت و دیگر مدعا علیہان سے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 11جون تک ملتوی کر دی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...