رشوت لینے والے محکمہ صحت کے ملازم کی اخراج مقدمہ کی درخواست مسترد

رشوت لینے والے محکمہ صحت کے ملازم کی اخراج مقدمہ کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارًخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر سے رشوت لینے والے محکمہ صحت کے ملازم کی اخراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعدمحکمہ اینٹی کرپشن نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ جسٹس منظور احمد ملک نے محکمہ صحت کے کمپیوٹر آپریٹر مدثر کی اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ خارج کرانے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے فیصل آباد کے ڈاکٹر ضیاء کی درخواست پر مدثر کیخلاف رشوت لینے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے ، مدثر پر رشوت لینے کا الزام ثابت نہیں ہوسکا، انہوں نے استدعا کہ عدالت محکمہ صحت کے کمپیوٹر آپریٹر کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے، ڈاکٹر ضیا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدثر نے انکی چھٹی منظور جلد منظور کرانے کیلئے 18ہزار روپے رشوت لی، اس حوالے سے موبائل فون کا تمام ریکارڈ بھی اینٹی کرپشن کو دیدیا گیا ہے ، محکمہ اینٹی کرپشن کی طرف سے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہو چکا ہے، عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد محکمہ صحت کے کمپیوٹر آپریٹر مدثر کی اخراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد اینٹی کرپشن نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -