عدالت میں وکیل لڑ پڑے ، ایک کا بازو ٹوٹ گیا

عدالت میں وکیل لڑ پڑے ، ایک کا بازو ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)دوسروں کا مقدمہ لڑنے والے اپنے مقدمے کی سماعت کے دوران باقاعدہ لڑ پڑے جس دوران ایک قانون دان کا بازو بھی ٹوٹ گیا جبکہ دونوں موکل پارٹیوں میں بھی شدید لڑائی ہوئی ۔بتایا جاتا ہے کہ سابق صدر لاہور بار نعمان قریشی وغیرہ نے راشد خان ایڈووکیٹ وغیرہ کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔یہ کیس ایڈیشنل سیشن جج عبدالستار لنگاہ کی عدالت میں زیر سماعت تھا جہاں ۔ راشد خان وغیرہ پیش ہوئے تو ان کے مقابل نعمان قریشی کے اسسٹنٹ بھی پیروی کے لئے عدالت میں پہنچ گئے ۔ کیس کی اگلی پیشی کی تاریخ مقرر کروانے کے معاملہ پر تلخ کلامی ہوگئی اور راشد خان وغیرہ نے تشدد کرکے نعمان قریشی کے اسسٹنٹ عمران کا بازو توڑ دیا جس کے بعدوکلاء کی آٖپس میں لڑائی شروع ہوگئی اور اسی اثناء میں دونوں پارٹیوں نے بھی آپس میں لڑائی جھگڑا شروع کردیا تھا۔بعدازاں وکلاء کا معاملہ وکلاء برادری کے بھائیوں نے مداخلت کرکے ختم کروادیا جبکہ دونوں پارٹیوں نے مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواستیں دے دی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -