عارف بھنڈر قتل کیس کے وعدہ معاف گواہ کی لاش ورثا کے سپرد

عارف بھنڈر قتل کیس کے وعدہ معاف گواہ کی لاش ورثا کے سپرد

  



لاہور(کرا ئم سیل )سمن آباد کے علاقے میں مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونے والے سابق ایڈووکیٹ جنرل عارف بھنڈر کیس کے وعدہ معاف گواہ کی لاش پو سٹ مار ٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ،مقتول پر درجنوں مقدمات تھے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سمن آباد گول چکر کے قریب مخالفین نے صلح کے بہانے اقبال میر کو شوروم پر بلا کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اقبال میر موقع پر دم توڑ گیا تھا۔ پولیس نے گزشتہ روز پو سٹ مار ٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...