شاہدرہ،نوجوان عاشق کی محبوبہ کے شوہر اور دیور نے نا ک کا ٹ دی

شاہدرہ،نوجوان عاشق کی محبوبہ کے شوہر اور دیور نے نا ک کا ٹ دی

  



لا ہور (کرا ئم سیل )شا ہدرہ ٹا ؤن کے علاقہ میں پا کپتن سے آ ئے ہوئے نوجوان عاشق کو 2 بچوں کی ماں محبوبہ کے شوہر اور دیور نے رنگ رلیاں منا تے ہو ئے پکڑلیا اور وحشیا نہ تشدد کے بعد نوجوان کی نا ک کا ٹ دی اور موقع سے فرار ہو گئے، پو لیس نے زخمی کی درخواست پر خاتون سمیت دیور اورشوہر کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہو ئے ان کی گر فتار ی کے لئے چھا پے ما رنے شروع کر دئے۔ بتا یا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاہون کے علاقہ جہا نگیر کالو نی کے رہا ئشی فاروق کی شا دی پا کپتن کے گا ؤ ں ملک پور کی رہا ئشی نا زیہ بی بی سے ہو ئی جس کے بطن سے دو بیٹیاں پیدا ہو ئیں۔ چند ماہ قبل دونوں میا ں بیوی میں لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے جس پر فاروق نے دوسری شا دی کر لی اور دوسری بیوی کے سا تھ کرایے کہ مکان میں رہنے لگا جبکہ نا زیہ اپنے دونوں بچوں کے سا تھ اپنے دیور رؤف اور سسر کے سا تھ رہتی تھی۔گزشتہ رات گئے نا زیہ اپنے گاؤں کے ایک نوجوان اللہ رکھا کے سا تھ گھر کے کمرہ سے رنگ ر لیاں منا تے ہو ئے پکڑ ی گئی، جس پر نا زیہ کے دیور رؤف نے دونوں کو وحشیا نہ تشدد کا نشا نہ بنا تے ہو ئے نوجوان کی نا ک کاٹ دی اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ اہل محلہ نے شور سن کر دیکھا تو اللہ رکھا کی نا ک سے خون بہہ رہا تھا ۔انھوں نے پو لیس کو اطلاع دی جس نے زخمی کی درخواست پر خاتون سمیت دیور اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہو ئے خا تون نا زیہ بی بی کو گر فتار کر لیاجبکہ شوہر اور دیور کی گر فتار ی کے لئے چھا پے مارنے شروع کر دیے ۔ شاہدرہ پو لیس کے مطا ب نا زیہ نے فون کرکے 30سا لہ اللہ رکھا کو پا کپتن سے بلایا تھا ، یہ ان لوگوں کی ملی بھگت لگتی ہے ہم تفتیش کر رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...