گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا

گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا

  



حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )حافظ آباد کے نواحی گاؤں مرزا بھنکسینکا میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق مرزا بھنکسینکا کے رہائشی غلام عباس نے دو شادیوں کر رکھیں تھی جس وجہ سے اسکا اپنی پہلی بیوی جنت بی بی سے اکثر جھگڑا بھی رہتا تھا وقوعہ کے روز ملزم غلام عباس نے اپنی بیوی جنت بی بی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم فرار ہو گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...