دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

  



قصور (بیور رپورٹ)چونیاں کے نواح موضع روسہ ٹپہ چک نمبر1 میں گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ جواں سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔تفصیلا ت کے مطابق محمد اکرم کی بیٹی مصباح اکرم کا اپنے والدین سے گھریلو تنازعہ چلا آرہا تھا واقعہ کے روز مصباح اکرم کا اپنے والدین سے دوبارہ جھگڑا ہوا تو اس دوران مصباح نے گھر میں پڑی گندم میں رکھی زہریلی گولیاں کھا لیں جس کے نتیجہ میں وہ چند لمحوں بعد دم توڑ گئی ۔پولیس تھانہ صدر چونیاں میں ضابطے کی کاروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالہ کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...