اچھرہ میں کمسن بچیوں کی ہلاکت:ماں پاگل اور باپ بے بسی کی تصویر بن گیا

اچھرہ میں کمسن بچیوں کی ہلاکت:ماں پاگل اور باپ بے بسی کی تصویر بن گیا

  



لا ہور (کرا ئم سیل )اچھرہ کے علاقہ میں آتشزدگی سے جھلس کر جاں بحق ہونے والی 3کمسن معصوم بچیوں کی ماں دن بھر پاگلوں کی طرح اپنی بچیوں کو تلاش کرتی رہی ،شدت غم سے نڈھال والدہ پر بار بار غشی کے دورے پڑتے رہے جبکہ والد بے بسی کی تصویر بنا اپنی بیوی کو دلاسے دیتا رہا ۔گزشتہ روز بھی علاقے میں سوگ کی فضاچھائی رہی جبکہمختلف علاقوں سے شہریوں اور سیاسی شخصیات کا تعزیت کے لئے ان کے گھر میں تانتا بندھا رہا ۔بتایا گیا ہے کہ اچھرہ کے علاقے ذیلدار روڈ محلہ ترخاناں کے رہائشی محمد سلیم کے گھر میں بدھ کے روز شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے اس کی تین بیٹیاں5سالہ فاطمہ ،3سالہ نور اور 2سالہ خدیجہ دم گھٹنے اور جھلسنے کے باعث جاں بحق ہو گئی تھیں ۔جاں بحق ہونے والی کمسن بچیوں کی ماں شبنم بی بی باربار جلے ہوئے گھر کی طرف بھاگتی رہی کہ کوئی میری بچیوں کو بچا لے ،والدہ کی دلخراش چیخوں نے موقع پر موجود لوگوں کے دل ہلاکر رکھ دیے جبکہ والد محمد سلیم بے بسی کی تصویر بنا سب کچھ دیکھتا رہا ۔گزشتہ روزایم این اے ملک پرویز ،ایم پی اے خواجہ عمران نذیر ،ڈی سی او لاہور سمیت دیگر سیاسی شخصیات بھی اظہار تعزیت کے لئے انکے گھر آئے ۔

مزید : علاقائی


loading...