کھڈیاں خاص ،مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

کھڈیاں خاص ،مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  



کھڈیاں خاص(نامہ نگار)مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق۔کھڈیاں خاص کے نواحی سرحدی گا ؤں جودھ جٹاں کے زمیندار محمدیاسین اپنے بیٹے ریاست علی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گزشتہ رات گاؤں جارہا تھاکہ جب گھرکے قریب پہنچے توپہلے سے چھپ کر بیٹھے ہوئے مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے ریاست علی شدیدمضروب ہوکر گرپڑااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرجاں بحق ہوگیا۔اورمحمدیاسین معجزانہ طورپرمحفوظ رہا۔پولیس نے بھائی کی رپورٹ پر5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدورثاء کے حوالے کردی۔جسے آبائی گاؤں مقامی قبرستان سپردخاک کردیاگیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...