قصور:دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق ہو گیا

قصور:دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق ہو گیا

  



قصور (بیور رپورٹ)قصور اور اسکے نواح میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارادتوں میں ڈاکوؤں لاکھوں روپے کی نقدی رقم،موبائل فون، موٹر سائیکل، اور دوسرے سامان چھینے کر لے گئے جبکہ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق منڈی عثمان والا کے نواح داوکے کلاں کے رہائشی موٹر سائیکل سوار اللہ دتہ اور اس کا ساتھی اپنے گاؤں بھیڑسوڈیاں جارہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے ان سے اسلحہ کی نوک پر روک کرنقدی رقم ، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی اس طرح نواحی گاؤں جود ھ جٹا ں میں صابر علی کے گھر داخل ہونے والے ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر یسین کے بیٹے ریاست علی کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ مصطفے آباد (للیانی)وڈانہ سٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار غلام مصطفے اور اس کے ساتھی کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور اس سے موٹرسائیکل ،نقدی رقم اور موبائل فون چھین لیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی


loading...