پنجاب، 24گھنٹوں میں 540ٹریفک حادثات،455افرادشدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں میں 540ٹریفک حادثات،455افرادشدید زخمی

  



لا ہور (کرا ئم سیل )پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 540ٹریفک حادثات میں455افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ190افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 241 ڈرائیورز ،14م عمرڈرائیور، 305 مسافر اور 102 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 81 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 84 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد58حادثات میں 63 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ39حادثات میں 49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی