بچیانہ: ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار زخمی

بچیانہ: ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بچیانہ(نمائندہ خصوصی)بچیانہ کے قریب ڈاکو ناکہ پر موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ موٹر سائیکل سوار سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی۔ڈاکو زخمی موٹر سائیکل سواروں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار۔تفصیلات کے مطابق بچیانہ کے نواح تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر565گ ب کے رہائشی بلال ، عمران اور احمد موٹر سائیکل پر سوارگزشتہ شب 11بجے کے قریب ننکانہ صاحب سے اپنے گاؤں 565گ ب آرہے تھے کہ گاؤں کے قریب ہی 5مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ ل؛گا رکھا تھا جہاں انہوں نے رُکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے موٹر سائیکل روکنے کی بجائے بھگا دیا ۔ڈاکوؤں نے ناکہ پر موٹر سائیکل نہ روکنے کی بناء پر ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار بلال شدید زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل گر جانے کے باعث احمد اور عمران بھی زخمی ہوگئے تاہم ڈاکوؤں نے پیچھا کرتے ہوئے ان تینوں زخمی موٹر سائیکل سواروں سے 40ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لئے۔

مزید :

علاقائی -