اعظم مارکیٹ ، گارمنٹس کی دکان میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل گیا

اعظم مارکیٹ ، گارمنٹس کی دکان میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل گیا

  



لاہور(کرا ئم سیل )اعظم مارکیٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث گارمنٹس کی دکان میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ،اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔بتایا گیا ہے کہ اعظم مارکیٹ لاہور بلاک میں واقع لیڈیز گارمنٹس کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی دکاندار موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے ،بعدازاں فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی


loading...