غازی آباد پولیس نے عام شہریوں کو ڈاکو بنا ڈال، لواحقین انصاف کیلئے دفتر پاکستان پہنچ گئے

غازی آباد پولیس نے عام شہریوں کو ڈاکو بنا ڈال، لواحقین انصاف کیلئے دفتر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کرا ئم سیل )غا زی آ با د پولیس نے عام شہریوں کو ڈاکو بنا ڈالا،گرفتار شدہ افراد کے اپنے موبائل سیٹ کو چوری کا ظاہر کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،لواحقین انصاف کے حصول کے لئے پولیس سے مایوس ہو کر روزنامہ’’ پاکستان‘‘ کے دفتر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پکڑے گئے افراد کے لواحقین نے دفتر ’’ پاکستان‘‘ میں آ کر بتایا کہ غازی آباد پولیس نے دو ہفتہ قبل دو بچپن کے دوستوں وقاص اورعلی رضا کوحجام کی دکان سے ڈاکو کے طور پر گرفتار کیا اورمقامی عدالت میں پیش کر کے ان کا تین روزہ ریمانڈ لے لیا۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او غازی آباد راناشاہد نے ان سے پچاس ہزا ررشوت کا مطالبہ کیا اورنہ دینے پر بچوں کو نامزد کر کے مقدمے میں ملوث کر دیا جبکہ ان سے ملاقات کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ لواحقین کے مطابق دونوں لڑکوں کے اپنے ہی موبائل فون چوری کے ظاہر کر کے پیش کئے گئے ہیں۔ ایس ایچ او غازی آباد سے نمائندہ ’’پاکستان‘‘ نے رابطہ کیا توانہوں نے کہا کہ دونوں افراد ڈاکو ہیں اور انہوں نے غازی آباد اور جنوبی چھا ؤ نی کی حدود میں واردات کی ہے۔اس کے علاو ہ ان دونوں افراد کا اس سے پہلے کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے۔لواحقین نے اپیل کی ہے کہ اعلیٰ حکام اس واقعہ کا نوٹس لیں اور شفاف تحقیقات کروا کے دونوں لڑکوں کو انصاف دلایا جائے ۔

مزید :

علاقائی -