صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتیں، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتیں، مزاحمت پر ایک شہری ...

  



 لاہور ( کرا ئم سیل )صوبائی دارالحکومت میں مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں ،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ مزاحمت پر ایک شہری کو زخمی کر د یا ۔تفصیلا ت کے مطا بق نو اب ٹا ؤ ن کے علاقہ میں شہر ی ار شد کو ڈ کیتی مزاحمت پر ڈ اکوؤ ں نے گو لی ما رکر شد ید زخمی کر د یا اور فرا ر ہو گئے ، امد ا د ی ٹیمو ں نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل پہنچا دیا جبکہ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کا آ غا زکر د یا ہے ۔ پرانی انارکلی کے علاقے موج دریا روڈ پرڈاکوؤں نے خاتون شفقت زہرہ سے 5لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی چھین لی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ،فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ،نواب ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شاہد اقبال کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کر رسیوں سے باندھ دیا اور گھر سے 20لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیا ۔جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے سجاد کے گھر میں گھس کر 7لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی ،غازی آباد میں ڈاکوؤں نے آغا فرید کے گھر میں گھس کر ساڑھے 6لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی لوٹ لی ،گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے آصف خان سے ساڑھے 6لاکھ روپے اور موبائل فون ،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے نثار مختار سے ساڑھے 5لاکھ روپے او رموبائل فون،لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے رخشندہ بی بی سے 5لاکھ 12ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات چھین لئے۔نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے سیکورٹی گارڈوں کو رسیوں سے باندھ کر موبائل ٹاور سے ساڑھے 4لاکھ روپے کی بیٹریاں گن پوائنٹ پر اتار لیں ،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے فاروق سے36ہزار رروپے اورموبائل فون ،وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے منیر سجاد سے ایک لاکھ 30ہزار روپے اورموبائل فون،ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے عمرنثار سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے سجاد سے 34ہزار روپے اورموبائل فون ،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے آصف کی فیملی سے 27ہزار روپے مالیت ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے امین سے 27ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا ۔علاوہ ازیں جوہر ٹاؤن میں عارف ،اقبال ٹاؤن میں سلطان ، غالب مارکیٹ میں عمران کی گاڑیاں ،وحدت کالونی میں عمر حسین کا کیری ڈبہ ،شاہدرہ میں عارف ، پرانی انارکلی میں مبشر ، قلعہ گجر سنگھ میں نعمان ، شالیمار میں اظہر ، اقبال ٹاؤن میں طالب ، سبزہ زارمیں احمد دین ، مصطفی ٹاؤن میں اظہر حسین ، ہنجروال میں مختار ، ٹاؤن شپ میں عمران اور حیدر علی ،ستوکتلہ میں سلمان ،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں محمود، جنوبی چھاؤنی میں جمشید، مصطفی ٹاؤن میں اکرام ، ہربنس پورہ میں شہباز ، غازی آباد میں فیاض ،اچھرہ میں حیدراور گلبرگ اسلم کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید : علاقائی


loading...