بیرون ملک اثاثہ کیس، 63 سیاستدانوں کے لیے اشتہار ات کے ذریعے نوٹس جاری

بیرون ملک اثاثہ کیس، 63 سیاستدانوں کے لیے اشتہار ات کے ذریعے نوٹس جاری
بیرون ملک اثاثہ کیس، 63 سیاستدانوں کے لیے اشتہار ات کے ذریعے نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عدالتی نوٹس وصول نہ کرنے پر63 سیاستدانوں کو اخبار اشتہار کے ذریعہ مطلع کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا، وزیراعظم نواز شریف، عمران خان اور پرویز مشرف سمیت دیگر سیاستدانوں کے نام اخباری اشتہار میں شامل ہیں۔ بیرون ملک اثاثہ کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کی ۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر نوٹس وصول نہ کرنے والے سیاستدانوں کا نام اخبار اشتہار کے ذریعے جاری کر دیا گیا ۔ ان سیاستدانوں میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف، مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین، عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، پاکستان پیپلز پار ٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، سابق سپیکر قو می اسمبلی فہمیدہ مرزا اورجمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت 63 سیاستدانوں سمیت بیورو کریٹس، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نام اخبار اشتہار میں شامل ہیں۔ اخبارمیں دیئے گئے اشتہار میں یہ واضح کہا گیا ہے کہ 20 جون کو 63 سیاست دان ہر صورت میں جواب داخل کروائیں بصورت دیگر عدالت اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔

مزید :

لاہور -