پاکستان جنوبی ایشیاءمیں طبی انشورنس فراہم کرنیوالاپہلا ملک بن گیا

پاکستان جنوبی ایشیاءمیں طبی انشورنس فراہم کرنیوالاپہلا ملک بن گیا
پاکستان جنوبی ایشیاءمیں طبی انشورنس فراہم کرنیوالاپہلا ملک بن گیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی ایشیاءمیں غریبوں کو طبی انشورنس فراہم کرنیوالا پاکستان پہلا ملک بن گیا،سکیم سے دس کروڑ افراد کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکاءکو ہیلتھ انشورنس سکیم کے مختلف پہلوﺅں پر اعتماد میں لیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے سکیم کی منظوری دیدی ۔ پرنٹ میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ ، وزیراعظم کے سیکریٹری ، سپیشل سیکریٹری ، وفاقی سیکریٹری خزانہ اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ وزیراعظم نے ہیلتھ انشورنس پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ مالی مشکلات کے باوجود غریب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے جبکہ مریم نواز نے امریکہ اور یورپی یونین طرز پر سکیم پر عمل درآمدسے مختلف تجاویز پیش کیں ۔

مزید : قومی