بس اور ٹرالر میں تصادم، چار ہلاک
مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مظفرگڑھ میں مونڈ کا روڈ پر ایک بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں سے 5 افرادکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے ابھی تک حادثے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔