فٹ بال کی عالمی رینکنگ جاری

فٹ بال کی عالمی رینکنگ جاری
فٹ بال کی عالمی رینکنگ جاری

  



پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک ) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ٹیموں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی، سپین نے پہلی، جرمنی نے دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔ برازیل تیسرے نمبر پر آگیا۔ پاکستان عالمی درجہ بندی میں مزید 5درجے نیچے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ 2014ءسے قبل فیفا نے  ٹیموں کی نئی عالمی درجہ بندی کا اعلان کر دیا۔ عالمی چیمپئن سپین بدستور پہلے نمبر پر موجود، جب کہ جرمنی کی دوسری پوزیشن کو بھی کوئی ٹیم چیلنج نہ کر پائی۔  ورلڈ کپ میزبان برازیل کو ایک درجہ ترقی حاصل ہوئی اور وہ چوتھے سے تیسرے نمبرپر آگئی۔پرتگال کو ایک درجہ تنزلی کا جھٹکا لگا اوروہ چوتھے نمبر پر جا پہنچی ہے۔ ارجنٹینا اور سوئٹزرلینڈ دو دو درجے ترقی کر کے بالترتیب 5ویں اور چھٹے نمبر پہنچ گئیں۔ یوراگوائے ایک درجہ تنزلی کے بعد 7ویں اور کولمبیا تین درجے تنزلی کے بعد 8ویں نمبر چلی گئی۔ اٹلی نے اپنی 9یں پوزیشن برقرار رکھی۔جب کہ انگلینڈ ایک درجہ ترقی پا کر ٹاپ 10میں شامل ہوگیا، پاکستانی ٹیم بغیر کھیلے 5 درجے تنزلی کا شکار ہوئی اور164 ویں نمبرپر پہنچ گئی۔

مزید : کھیل


loading...