ایس آئی یو کی کا رروائی ، بھتہ خور گرفتار

ایس آئی یو کی کا رروائی ، بھتہ خور گرفتار
ایس آئی یو کی کا رروائی ، بھتہ خور گرفتار

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کے دوران ایک بھتہ خور کو گرفتار کر لیاہے ۔ایس ایس پی فاروق اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار کیا جانے والا بھتہ خور ایک نجی انشورنس کمپنی میں ملازم تھا ۔ ملزم بینک کے ملازمین اورتاجروں سے بھتہ طلب کرتا تھا ۔ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ بھتہ خور نے بھتہ وصول کر نے کے لیے ایک منفرد طریقہ اختیار کیا ہوا تھا اوروہ کورنگی میں واقع ایک پوسٹ آفس کے ذریعے بھتے کے خط کے ساتھ اپنا نمبر اور دھمکی آمیز مواد بھیجتا تھا ۔

مزید : کراچی