این اے 154 میں انگوٹھوں کی تصدیق، لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناعی خارج،سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی درخواست منظور کرلی

این اے 154 میں انگوٹھوں کی تصدیق، لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناعی خارج،سپریم ...
این اے 154 میں انگوٹھوں کی تصدیق، لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناعی خارج،سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی درخواست منظور کرلی

  



 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے این اے 154 لودھراں میں انگوٹھوں کی تصدق کے معاملے پر شوکت ترین کی درخواست منظور کرتے ہوئے  لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناعی خارج کردیا اور الیکشن ٹربیونل کو انتخابی عذرداری کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حلقہ این اے 154 لودھراں سے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت عظمی نے لاہور ہائی کورٹ کا حکم امتناعی خارج کر تے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا حکم برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔یاد رہے کہ این اے 154 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کو صدیق بلوچ سے شکست ہوئی تھی جس پر تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 میں انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا لیکن فاتح امیدوار صدیق بلوچ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے لیا تھا۔

مزید : اسلام آباد


loading...