لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو بحال کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو بحال کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو بحال کر دیا

  



 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہائیکورٹ نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عتیق احمد کو بحال کر دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار عتیق احمد نے موقف اختیار کیا کہ سابق لیسکو چیف ارشد رفیق نے کرپشن کا حصہ نہ بننے پر معطل کر دیا تھا حالانکہ چیف ایگزیکٹو لیسکو کو اس کا اختیار حاصل نہیں تھا۔ یہ اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے معطل کئے جانے والے لیسکو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عتیق احمد کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...