پاکستان میں ایک ماہ سے زائد قیام پر غیرملکیوں کیلئے پولیوقطرے لازم

پاکستان میں ایک ماہ سے زائد قیام پر غیرملکیوں کیلئے پولیوقطرے لازم
پاکستان میں ایک ماہ سے زائد قیام پر غیرملکیوں کیلئے پولیوقطرے لازم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پولیو پر بین الاقوامی سفری پابندیوں کے حوالے سے ضابطہ کار جاری کر دیاجس کے مطابق نجی ہسپتالوں پر پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا پر پابندی عائد، سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے پاسپورٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی، پاکستان میں قیام کیلئے غیرملکیوں کو بھی پولیو سرٹیفکیٹ لازمی حاصل کرنا ہو گا۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ کار کے مطابق صرف سرکاری ہسپتالوں سے جاری پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ قابل قبول ہوگا، پولیو سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے تمام شرائط ختم کر دی گئیں۔ اب سرٹیفکیٹ کیلئے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی کوئی پابندی نہیںتاہم پولیو سرٹیفکیٹ حاصل کرنیوالے کو صرف پاسپورٹ کا نمبر دینا ہو گا۔ ضابطہ کار میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 4 ہفتوں سے زائد قیام پذیر غیرملکیوں کو پولیو سرٹیفکیٹ لازمی حاصل کرنا ہوگا لیکن 4 ہفتوں سے کم قیام کرنیوالے غیرملکی سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گے تاہم پاکستان آمد پر پولیو ویکسینیشن سے استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا۔ پولیو سرٹیفکیٹ صرف 19 گریڈ کا افسر ہی جاری کرنے کا مجاز ہو گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -