چنیوٹ کی ضلع کچہری میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی قتل

چنیوٹ کی ضلع کچہری میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی قتل

لاہور ہائیکورٹ ووزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

 چنیوٹ کی ضلع کچہری میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ضلع کچہری میں اپنے بھائی نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتاردیااور موقع سے فرار ہوگیاجس کا وزیراعلیٰ پنجاب اور لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کی رہائشی انعم نے امیر سلطان نامی لڑکے سے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس پر انعم کے گھر والوں نے امیر سلطان کے خلاف اغواءکا مقدمہ درج کرادیا۔ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اپنے خاوند کے حق میں بیان دینے کے لئے چنیوٹ کی ضلع کچہری میں پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے اسکے بھائی آصف نے اندھا دھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پر دم توڑ گئی۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد لاہورہائیکورٹ نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج چنیوٹ سے ایک ہفتے میںرپورٹ طلب کرلی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی ڈی پی اورچنیوٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ افسوسناک ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -