انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج ،تحریک انصاف کے کارکن ریڈ زون میں داخل ، پولیس کا لاٹھی چارج

انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج ،تحریک انصاف کے کارکن ریڈ زون میں داخل ، ...
انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج ،تحریک انصاف کے کارکن ریڈ زون میں داخل ، پولیس کا لاٹھی چارج

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عام انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر دیا جانے والا تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے ،احتجاج میں تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری سمیت خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران الیکشن کمیشن کے آفس کی جانب جانے کی کوشش کی تاہم اسلام آبادپولیس نے او پی ایس کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرکے کارکنوں کو روک دیا ہے، احتجاج کے دوران پولیس نے رکاوٹیں عبور کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف لاٹھی چارج بھی کیا،احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز ،پلے کارڈز اٹھار کھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ،احتجاج کرنے والوں میں ارکان صوبائی اسمبلی کی قیادت میں اسلام آباد پہنچنے والے قافلے بھی شامل ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ درج کروانا چاہتے ہیں لہذا الیکشن کمیشن آفس کے سامنے جانے کی اجازت دی جائے ۔دوسری جانب پولیس نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں سے معاہدہ ہوا تھا کہ انہیں ریڈ زون میں داخلے کی تو اجازت دی جائے گی تا ہم الیکشن کمیشن کی عمارت کے سامنے احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ملے گی ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنے قائد عمران خان کی کردار کشی کرنے والے ایک نجی ٹی وی چینل کے مالک کے پتلے بھی جلائے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...