ڈیفالٹر ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی فراہمی، درخواست سماعت کیلئے منظور

ڈیفالٹر ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی فراہمی، درخواست سماعت کیلئے منظور
ڈیفالٹر ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی فراہمی، درخواست سماعت کیلئے منظور

  



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے ڈیفالٹر ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ وزارت مذہبی امور نے ایسے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ الاٹ کر دیا ہے جو میرٹ پر پورا نہیں اترتے جبکہ متعدد کمپنیاں نادہندہ ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں کوٹہ الاٹ کیا گیا جس سے حج اخراجات میں اضافہ ہوگا لہذا عدالت ناہندہ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ کالعدم قرار دے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور سے 10 جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ 23 مئی کو لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس میں قرار دیا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا۔ اہل ٹور آپریٹرز کو آگے نہیں آنے دیا جا رہا اور کوٹا ایسے لوگوں کو دیا گیا جن کی کارکردگی پہلے ہی ناقص ہے۔

مزید : لاہور


loading...