شعیب ملک کو ثانیہ مرزا ”راس“ نہ آئیں

شعیب ملک کو ثانیہ مرزا ”راس“ نہ آئیں
شعیب ملک کو ثانیہ مرزا ”راس“ نہ آئیں

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) شادی کے بعد کرکٹر شعیب ملک کی قسمت کا ستارہ چمکنے کے بجائے مدھم ہونا شروع گیا، ٹیم میں تو جگہ بن نہیں رہی تھی اب سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی محرم ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک زمانہ میں دنیائے کرکٹ میں شعیب ملک کا طوطی بولتا تھا،بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزاسے شادی کے بعد شعیب ملک کی زندگی میں تو رنگ بھرگئے لیکن پرفارمنس بے رنگ ہوگئی۔  ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی سے پہلے شعیب ملک نے مجموعی طور پر 274 میچز میں7568رنز جوڑے، 9 سنچریاں بنائیں اور178 وکٹیں بھی حاصل کیں لیکن چاند سی بیگم لانے کے بعد پرفارمنس کو ایسا گرہن لگاکہ 33میچز کھیل کر صرف 487 رنز ہی بنا سکے،آل راﺅنڈر سے کوئی سنچری بھی نہ بنی اور وکٹیں بھی صرف 2 ملیں۔سابق کپتا ن پر فکسنگ کے الزامات بھی لگے اور ٹیم میں جگہ تو کیا بنتی سینٹرل کنٹریکٹ بھی نہ مل سکا۔ نجومی کہتے ہیں کہ شعیب ملک کو شادی راس نہیں آئی اور دونوں کا ساتھ رہا تو ملک کا ذکر بھی داستانوں میں نہ رہے گا۔

مزید : کھیل


loading...