سوشل میڈیا کی نگرانی کیلئے سافٹ ویئر کی تلاش کاامریکی اشتہار جاری

سوشل میڈیا کی نگرانی کیلئے سافٹ ویئر کی تلاش کاامریکی اشتہار جاری
سوشل میڈیا کی نگرانی کیلئے سافٹ ویئر کی تلاش کاامریکی اشتہار جاری

  



نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سیکرٹ سروس نے ٹوئیٹر پر طنز کرنے والوں کی نگرانی کرنے کے لیے نئے سافٹ ویئر کی تلاش کا اشتہار جاری کردیاہے۔ سی آئی اے عہدیدار کا کہنا ہے کہ وہ صرف طنز کرنے والوں کی نگرانی کے لیے سافٹ ویئر نہیں ڈھونڈ رہے بلکہ ان کا مقصد سوشل میڈیا کی نگرانی کو آسان بنانا ہے۔ ٹینڈر میں سوشل میڈیا کی نگرانی کرنے والے اس سافٹ ویئر کو انٹرنیٹ سے حاصل کیے گئے ڈیٹا کو خطے اور عمروں کے مطابق الگ الگ کر کے دکھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور یہ سافٹ ویئر مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 پر چلنا چاہیے۔سیکرٹ سروس نے اس سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کا مقصد تحریر نہیں کیا تاہم ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے رہنماﺅں اور ملک میں آنے والی شخصیات کا تحفظ کرنے کے لیے اس سافٹ ویئر کو ضروری سمجھتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...