پنجاب میں پانچ مرلے کے گھروں پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز مسترد

پنجاب میں پانچ مرلے کے گھروں پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز مسترد
پنجاب میں پانچ مرلے کے گھروں پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز مسترد

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پانچ مرلے کے گھروں پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے وزیر اعلی کو یہ تجویز دی گئی تھی کہ صوبائی بجٹ میں پانچ مرلے کے گھروں کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے تاہم وزیر اعلی نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر پانچ مرلے کے گھرمیں رہنے والے لوگ عمومی طور پر زیادہ آمدنی والے نہیں ہوتے لہذا ان پر مزید بوجھ ڈالنا درست نہیں ہوگا ، فی الحال اے کلاس گھروں سے ہی ٹیکس لیا جائے گا ۔

مزید : لاہور


loading...