افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ خودکش حملے میں بال بال بچ گئے

افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ خودکش حملے میں بال بال بچ گئے
افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ خودکش حملے میں بال بال بچ گئے

  



کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ اپنے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں بال بال بچ گئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق عبداللہ عبداللہ کے قافلے پر دارلحکومت کابل کے علاقے کوٹ سنگی میں اس وقت خودکش حملہ کیا گیا جب وہ صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ایک شادی ہال میں لوگو ں سے خطاب کرنے کے بعد روانہ ہورہے تھے ،حملے میں دو شہری جاں بحق اور عبداللہ عبداللہ کے گارڈز سمیت متحدد زخمی ہوگئے ،حملے کے وقت زلمے رسول بھی عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ تھے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...