ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی صحت تسلی بخش قرار، تھانے منتقل کردیا: پولیس ترجمان

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی صحت تسلی بخش قرار، تھانے منتقل کردیا: پولیس ...
 ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی صحت تسلی بخش قرار، تھانے منتقل کردیا: پولیس ترجمان

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی اینجیو گرافی کی ابتدائی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے  معالجین نے ان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دے دیا  جس کے بعد پولیس نے اپنی حراست میں اُنہیں تھانے منتقل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن کے ویلنگٹن ہسپتال میں زیر علاج ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گزشتہ روز کی جانے والی اینجیو گرافی کی رپورٹس ڈاکٹروں کو موصول ہوگئی ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے ان کے معالجین نے ان کی طبیعت تسلی بخش قرار دے دی۔ یہ میڈیکل رپورٹس سکاٹ لینڈ یارڈ اور الطاف حسین کی قانونی ٹیم کو فراہم کردی گئیں جن کا جائزہ لینے کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو ہسپتال سے تھانہ صدر منتقل کردیا جس کی تصدیق لندن میٹروپولیٹن پولیس نے کردی ہے تاہم تھانے میں الطاف حسین سے وکلاء ملاقات کریں گے ۔ واضح رہے کہ لندن پولیس نے الطاف حسین کو منگل کو منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لیا تھا تاہم ان کی خراب طبیعت کو دیکھتے ہوئے انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے  تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں