بدچلنی کا شبہ، باپ نے شادی شدہ بیٹی کو زندہ جلا ڈالا

بدچلنی کا شبہ، باپ نے شادی شدہ بیٹی کو زندہ جلا ڈالا
بدچلنی کا شبہ، باپ نے شادی شدہ بیٹی کو زندہ جلا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاﺅ الدین(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی گاﺅں مانوچک میں باپ نے بدچلنی کے شبہ میں بیوی اور بیٹے کے ساتھ مل کر شادی شدہ 22 سالہ بیٹی کو زندہ جلا دیا، باپ فرار والدہ اور بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔مقامی ذرائع کے مطابق نواحی گاﺅں مانو چک میں محمد شفیع نے اپنی 22 سالہ شادی شدہ بیٹی نازیہ کو اس وقت قتل کر دیا جب اسے بدکاری سے روکنے کی کوشش پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر باپ نے بیٹی نازیہ کو اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ مل کر چارپائی سے باندھا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس تھانہ پھالیہ نے مقدمہ درج کر کے مقتولہ نازیہ کی والدہ اور بھائی سجاد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ والد موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ تھانہ پھالیہ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کر دیا جہاں سے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔

مزید :

جرم و انصاف -