ڈیرہ بگٹی:شرپسندوں نے 16 انچ کی گیس پائپ لائن تباہ کردی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں ملک دشمن عناصر اور شر پسندوں نے 16 انچ گیس پائپ لائن کو تباہ کردیا۔نجی ٹی وی نے لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں لوٹی کے مقام پر دہشت گردوں نے 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا جس کے بعد کنواں نمبر 7 اور 10 کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ایف سی اہل کاروں کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں ایک بڑا آپریشن کیا گیاجس میں گیس پائپ لائنز اڑانے، ریلوے ٹریک تباہ کرنے اور صوبے میں بدامنی پھیلانے والے دہشت گرد بڑی تعداد میں ہلاک اور زخمی ہوئے۔کارروائی کے دوران 8 فراری کیمپوں کو مسمار بھی کیا گیا۔ فراری کیمپوں سے اہم دستاویزات ملیں تھیں جن میں بیرونی ممالک کی مداخلت کے شواہد موجود ہیں۔