سعید اجمل آسٹریلیا کے اعصاب پر سوار

سعید اجمل آسٹریلیا کے اعصاب پر سوار
سعید اجمل آسٹریلیا کے اعصاب پر سوار

  



سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سے اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی آف سپنر سعید اجمل آسٹریلیا کے اعصابو ں پر سوار ہوگئے ہیں ، کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے چیمپئن آف سپنر کے پر فریب گیندوں کا توڑ کرنے کے لیے اپنے بلے بازوں کو سپن باﺅلنگ کے خلاف تیاری میں مدد کے لیے بھارت سے مٹی منگوا کر برصغیر جیسی پچیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ آﺅٹ ڈور پچیں برسبین میں نیشنل کرکٹ سینٹر کے قریب بچھائی جائیں گی،ان کم اچھال والے ٹریکس پر آسٹریلین بلے باز اور باﺅلرز انڈیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں سیریز کے لیے گھر پر ہی تیاری کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم آسٹریلیا روایتی طور پر برصغیر کی سپن وکٹوں پر مشکل میں دکھائی دیتی ہے،ٹیم کے پرفارمنس مینیجر پیٹ ہارورڈ کہتے ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا سمر سیزن کے اختتام سے پہلے پہلے ہندوستانی مٹی کی بنی پچوں کو تیار د یکھنا چاہتا ہے،آسٹریلیا کے ایک تہائی میچ برصغیر میں ہوتے ہیں اورایسے میں ان کی تیاری بہت ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی مٹی کی پچوں کے آئیڈیا پر کافی عرصہ سے کام جاری تھا، آسٹریلیا ٹیم سپن کے خلاف پریکٹس کرتی رہتی ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ پریکٹس برصغیر کی پچوں پر کھیلنے جیسی حقیقی نہیں ہیں،ہم ہو بہو برصغیر جیسی پچیں تو نہیں بنا سکیں گے لیکن کوشش ہو گی کہ حد ممکن ویسی بنا سکیں۔ہارورڈ کا کہنا تھا کہ کچھ آسٹریلین بلے باز قدموں کے استعمال اور سپن کے خلاف کھیلنے میں اچھے ہیں لیکن مجموعی طور پر ہمیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔آسٹریلیا کی اگلی ٹیسٹ سیریز اکتوبر، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف ہو گی جہاں انہیں ٹاپ آف سپنر سعید اجمل اور ان کے ساتھی باﺅلرز کا سامنا کرنا ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دورئہ بھارت میں ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 0-4 سے عبرت ناک شکست ہوئی تھی۔رواں ہفتے مائیکل کلارک نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی ٹیم نے انڈیا میں اچھا نہیں کھیلا۔

مزید : کھیل


loading...