امریکا:سٹیٹن آئی لینڈ میں گھروں میں آتشزدگی،34 افراد زخمی

امریکا:سٹیٹن آئی لینڈ میں گھروں میں آتشزدگی،34 افراد زخمی
امریکا:سٹیٹن آئی لینڈ میں گھروں میں آتشزدگی،34 افراد زخمی

  



 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ).نیویارک کے قریبی علاقے سٹیٹن آئی لینڈ میں گھروں میں آگ لگنے سے34 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک شہر کے قریب سٹیٹین آئی لینڈ میں ایک گھر میں لگنے والی آگ نے قریبی عمارتو ں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آگ سے جھلس کر 2 بچوں اور 23 فائر فائٹرز سمیت 34 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے دو بچوں کی جان بچانے کے لیے والدین نے انہیں دوسری منزل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا، جسے پڑوسی نے اپنے ہاتھوں میں سنبھال لیا۔آگ بجھانے میں2 سو فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ آگ مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے لگی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...