باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، کوالالمپورجانے والی پی آئی اے کی پروازمیں 15گھنٹے کی تاخیر

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، کوالالمپورجانے والی پی آئی اے کی پروازمیں ...
باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، کوالالمپورجانے والی پی آئی اے کی پروازمیں 15گھنٹے کی تاخیر

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ایئرلائن کی کوالالمپور جانے والی پرواز طیارے میں خرابی کے باعث 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے کوالالمپور جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 896 کو صبح ساڑھے 4 بجے اپنی منزل مقصود کی جانب اڑان بھرنی تھی لیکن عین موقع پر پتہ چلا کہ طیارے میں فنی خرابی ہوگئی ہے جسے دور کئے بغیر اسے روانہ نہیں کیا جاسکتا اور قومی ادارے کے پاس کوئی فاضل طیارہ بھی نہیں جس کے ذریعے مسافروں کو بروقت پہنچایا جاسکے۔مسافر بھی مجبور ہوکر طیارے کے ٹھیک ہونے کے منتظر ہیں اور اس پرواز کی روانگی کا وقت شام ساڑھے 7 بجے بتایا گیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان نے پرواز میں تاخیر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کو ہوٹل پہنچادیا گیا ہے ، پرواز کی روانگی تک وہ وہیں قیام کریں گے۔

مزید : قومی


loading...