امریکہ کا بچوں کیلئے ” جوکر“ ہسپتال

امریکہ کا بچوں کیلئے ” جوکر“ ہسپتال
امریکہ کا بچوں کیلئے ” جوکر“ ہسپتال

  



 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے ہسپتالوں کی نسبت پارکوں اور دیگر تفریح گاہوں میں جانے کے لیے جلدی راضی ہوجاتے ہیں ، بیماری میں بچوں کے چڑ چڑے پن کی وجہ سے بیشتر اوقات ہسپتال لے جانے میں والدین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے اوراِسی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی ہسپتال نے بچوں کو خوش رکھنے کے لیے جوکروں کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔ امریکی شہر میامی کے ایک ہسپتال میں جوکر بچوں کو دوران علاج اپنے مزاحیہ چٹکلوں اورعجیب و غریب حرکتوں سے محظوظ کرتے نظر آتے ہیں اور یہ چوبیس گھنٹے ہسپتال میں موجود رہ کر علاج کی غرض سے آنے والے بچوں کا دھیان بٹاتے ہیں اور انہیں اس کام کیلئے خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس ہسپتال میں بچوں کے علاج کیلئے گزشتہ 28سال سے یہ انوکھی ترکیب استعمال کی جارہی ہے جو بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔

مزید : تفریح