رمضان رحمت ہے، سائنسدان بھی مان گئے

رمضان رحمت ہے، سائنسدان بھی مان گئے
رمضان رحمت ہے، سائنسدان بھی مان گئے

  



نیویارک (نیوز رپورٹر) اسلام کی تعلیمات بے مقصد نہیں، اس بات پر مسلمان تو یقین کرتے آئے ہی ہیں لیکن اب سائنسدان بھی اس کا اعتراف کرتے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف ساﺅتھ کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے ایک تازہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ لمبے عرصے کیلئے بھوکا رہنے سے انسانوں کا مدافعاتی نظام تروتازہ ہو جاتا ہے، کہا گیا ہے کہ اب تک ڈاکٹر زیادہ دیر تک بھوکے رہنے کی مخالفت کرتے آئے ہیں کہ یہ صحت کیلئے ٹھیک نہیں لیکن تحقیق نے ثابت کیا کہ حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بھوکا رہنے سے ابتدائی طور پر ’وائٹ بلڈ سیلز‘ کم ہوتے ہیں لیکن پھر کھانا کھانے کے بعد ان میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ طریقہ کینسر کے مریضوں میں ’کیموتھراپی‘ کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کی قوت بھی فراہم کرتا ہے۔ تحقیق میں حصہ لینے والوں کو ایک سے چار روز تک وقفے وقفے سے چھ ماہ تک بھوکا رہنے کا کہا گیا، اس کے بعد ان کی صحت میں حیران کن بہتری دیکھی گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر تحقیقات جاری رہیں گی .دلچسپ بات یہ ہے کہ آج تک غیر مسلموں کی طرف سے مسلمانوں کو طعنے دیئے جاتے تھے کہ یہ پورا مہینہ بھوکا رہ کر خود پر بے مقصد ظلم کرتے ہیں تاہم سائنس نے بھی ثابت کیا ہے کہ رمضان دراصل انسانوں کیلئے رحمت ہے جو نہ صرف آخرت بلکہ دنیا بھی سنوار سکتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت