انسانی گردے کی فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

انسانی گردے کی فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
انسانی گردے کی فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے انسانی گردے کی فروخت میں ملوث گروہ کے سرغنہ ڈاکٹر رضوان کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی سی آئی اے کے مطابق ملزموں نے 18 سالہ کاشف کا گردہ نکالا تھا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، ملزموں نے کاشف کے چہرے پر تیزاب پھینک کر چنیوٹ میں دفن کر دیا تھا۔ ایس پی کے مطابق ڈاکٹر رضوان اور اس کا ساتھی ڈاکٹر فواد پانچ ماہ سے روپوش تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزموں نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف


loading...