لیاری گینگ وار کے ملزموں، عزیر بلوچ، بابا لاڈلا اور تاج محمد عرف تاجو کے ریڈ وارٹ جاری

لیاری گینگ وار کے ملزموں، عزیر بلوچ، بابا لاڈلا اور تاج محمد عرف تاجو کے ریڈ ...
لیاری گینگ وار کے ملزموں، عزیر بلوچ، بابا لاڈلا اور تاج محمد عرف تاجو کے ریڈ وارٹ جاری

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرپول نے لیاری گینگ وار کے ملزموں عزیر بلوچ، بابا لاڈلا اور تاج محمد عرف تاجو کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حکام کے مطابق تینوں ملزموں کی گرفتاری کیلئے کراچی شہر سمیت پاکستان بھر میں کارروائیاں کی گئیں اور چھاپے مارے گئے تاہم تینوں ملزم گرفتار نہیں ہو سکے اور شبہ ہے کہ ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ ایف آئی اے تینوں ملزموں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جس تینوں ملزموں کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تینوں ملزموں کو انٹرپول کے ذریعے ٹریس کیا جائے گا اور گرفتاری کے بعد وطن واپس لا کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : کراچی