لندن پولیس کی الطاف حسین سے تفتیش جاری،متحدہ کے وفد کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

لندن پولیس کی الطاف حسین سے تفتیش جاری،متحدہ کے وفد کو ملاقات کی اجازت نہ مل ...
لندن پولیس کی الطاف حسین سے تفتیش جاری،متحدہ کے وفد کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

  



لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس ٹیم کی الطاف حسین سےمنی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ جاری ہے  ۔دنیا نیوز کی خبر کے مطابق متحدہ کے قائد الطاف حسین سے پولیس کی تفتیش جاری ہے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ الطاف حسین کو رہائی ملے گی یا ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ الطاف حسین کو دو گھنٹے پہلے ہسپتال سے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا تھا اور ترجمان پولیس نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ الطاف حسین پولیس کی حراست میں ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کچھ دیر پہلے پولیس سٹیشن میں الطاف حسین سے ملاقات کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے وفد کو الطاف حسین سے ملنے کی اجازت نہیں دی متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما  بابر غوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ الطاف حسین کی صحت فی الحال اچھی ہے۔ الطاف حسین کی میڈیکل رپورٹس وکلاءکے پاس ہیں جو ان کی ضمانت کیلئے کوشش کر رہے ہیں جونہی کوئی اپ ڈیٹ ہوئی سب کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...