خیبر پختونخوا کا بجٹ 14 ، پنجاب کا 13 جون کو پیش کیا جائے گا

خیبر پختونخوا کا بجٹ 14 ، پنجاب کا 13 جون کو پیش کیا جائے گا
خیبر پختونخوا کا بجٹ 14 ، پنجاب کا 13 جون کو پیش کیا جائے گا

  



پشاور،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نےنئے مالی سال کا  بجٹ14جون  جبکہ پنجاب حکومت نے13جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ سراج الحق10جون کو سپیکر سے ملاقات کریں گے اور سپیکر اسد قیصر کو بجٹ کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔وزیر خزانہ خیبر پختونخوا سراج الحق کا کہنا ہے کہ گذشتہ بجٹ میں رکھے گئے ترقیاتی بجٹ کا 75فیصد متعلقہ محکموں کو جاری کیا جا چکا  ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نےبجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے حالیہ فیصلے کے مطابق  حکومت :پنجاب کا مالی سال2014-2015 کابجٹ13جون کو پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے پہلے بجٹ  پیش کرنے کی  تاریخ11جون مقرر کی تھی۔

مزید : بجٹ


loading...