خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اراکین اسمبلی اور وزراءکی تنخواہ میں اضافے کا بل منظور

خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اراکین اسمبلی اور وزراءکی تنخواہ میں اضافے کا بل ...
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اراکین اسمبلی اور وزراءکی تنخواہ میں اضافے کا بل منظور
کیپشن: kpk Assambly

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کا ترمیمی بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت رکن اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 12 ہزار سے بڑھا کر 18 ہزار کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کے تحت وزراءکی بنیادی تنخواہ 20 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ تمام الاﺅنس میں اضافہ بھی بل کے تحت ہو گا۔ بل کی منظوری کے بعد سپیکر اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 31 ہزار 500 سے بڑھا کر 80 ہزار اور ڈپٹی سپیکر کی بنیادی تنخواہ 27 ہزار سے بڑھا کر 54 ہزار کر دی گئی ہے۔