قائم علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، انسداد پولیو کیلئے ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کرنے کافیصلہ

قائم علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، انسداد پولیو کیلئے ایمرجنسی آپریشن سنٹر ...
قائم علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، انسداد پولیو کیلئے ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کرنے کافیصلہ
کیپشن: Qaim ali Shah

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے پولیو کے خاتمے کیلئے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کرنے کافیصلہ کر لیا ہے، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ فاٹا سے آنے والے افراد کے باعث سندھ میں پولیو کا مرض پھیلا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انسداد پولیو سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ صوبائی حکومت نے انسداد پولیو کیلئے انٹرنیشنل مانیٹرنگ سیل کی سفارش قبول کر لی ہے اور سندھ میں صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے سندھ کو پولیو فری بنانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف کو پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے 1000اہلکار فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا سے آنے والے افراد کے باعث سندھ میں پولیو کا مرض پھیلا، پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اور ہفتے میں تین روزہ پولیو مہم چلائی جائے۔