نئے مالی سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

نئے مالی سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
 نئے مالی سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجٹ میں بجلی پر سبسڈی میں 50 فیصد سے زائد کمی کر دی ہے جس کے بعد نئے مالی سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کیلئے سبسڈی میں 124 ارب روپے کی کمی کر دی ہے جو 50 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق واپڈا اور پیپکو کیلئے سبسڈی میں 89 ارب روپے اور کے الیکٹرک کیلئے سبسڈی میں 35 ارب کی کمی کی گئی ہے۔

مزید : بزنس /اہم خبریں