اوور لوڈنگ کے باعث2فیڈر ٹرپ کر گئے،متعدد علاقوں کی بجلی بند
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اوور لوڈنگ کے باعث لیسکو کے 2فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق ڈیفنس فیز5،باٹا گرڈ سٹیشن بندہونے سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہو چکی ہے جس سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔دوسری جانب ترجمان این ٹی ڈی سی کاکہنا ہے کہ فیڈرز کی بحالی کاکام جاری ہے اور جلدہی متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔