جیو نیوز کے لائسنس کی معطلی ،نوٹیفیکیشن جاری

جیو نیوز کے لائسنس کی معطلی ،نوٹیفیکیشن جاری
جیو نیوز کے لائسنس کی معطلی ،نوٹیفیکیشن جاری

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا نے جیو نیوز کے لائسنس کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیو کی نشریات روکنے کیلئے جاری کئے گئے فیصلے پر باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیو نیوز15روز کیلئے اپنی نشریات فوری طور پر بند کر دے۔جیو نیوز پر 1کروڑ جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ پیمرا نوٹیفیکیشن کے مطابق جیو نیوز کو یہ جرمانہ اپنی معطلی کے دوران اد اکرنا ہوگا جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں نشریات بحال کرنے کی جاز ت نہیں دی جائے گی۔پیمرا کی جانب سے مزید کہاگیا ہے کہ جیو نیوز کو صفائی کا پورا موقع دیا گیا۔جیو نیوز نے شوکاز نوٹس کا تفصیلی جواب بھی دیا۔جرم ثابت ہونے پر جیو کو سزا دیتے ہوئے لائسنس معطل کیا گیا۔

مزید : اسلام آباد


loading...